دورہ انڈیا: ٹرمپ خود کو "باہو بلی” سمجھنے لگے

0

بھارتی دورے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں انہیں فلم ’باہوبلی‘ کے مشہور کردار باہو کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ اپنے دورہ بھارت کے منتظر ہیں۔ ویڈیو میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو بھی دکھایا گیا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اس ویڈیو کلپ میں موجود ہیں۔
ویڈیو کلپ میں ٹرمپ کو مسکراتے ہوئے کبھی رتھ پر بیٹھے اور کبھی تلوار چلاتے دکھایا گیا۔اس ویڈیو کوگذشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک 24 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: