دورہ امریکا کو لیکرنون لیگ کا وزیراعظم پرطنز

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے امریکا دورے سے متعلق محکمہ خارجہ کے بیان پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے وزیراعظم پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب یہ ہوتا ہے سلیکٹڈ اور منتخب میں فرق، یہ ہوتا ہے بھیک مانگنے جانے میں اور سرمایہ کاری لانے میں فرق، یہ فرق جب ہوتا ہے جب ملک ڈھائی فیصد اور دوسری طرف 5 اعشاریہ 8 فیصد پرترقی کررہا ہوتا ہے
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب: شاباش گھربیٹھیں اورجھوٹ بولیں، الزام لگائیں، جو آتا ہے وہ کریں۔مزید کہا عمران صاحب: چھوڑنا نہیں اِن کو جنہوں نے آپ کو بلانے سے انکار کردیا
نون لیگ کی ترجمان کا وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران صاحب: گھبرانا نہیں، آپ تو موت بھی برداشت کرلیتے ہیں،اب تو آپ کی ہرجگہ سے چھٹی،شاباش گھر بیٹھ کرنوازشریف کے بین الاقوامی دوروں کے خرچوں کا حساب کریں،عمران صاحب، اب دوروں کیلئے بھی بھیک مانگنی پڑے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.