دواؤں کی قلت، مریضوں کے حق میں ینگ ڈاکٹرز میدان میں آگئے

0

سرکاری ہسپتالوں میں دواؤں کی عدم فراہمی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر مریضوں کے حق میں ینگ ڈاکٹرز میدان میں آ گئے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مریضوں کو دوائیں فراہم کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے۔ وزیر صحت سندھ کے پی ایس کنٹرولنگ اتھارٹی بن چکے ہیں،6ماہ سے سندھ کے سرکاری اسپتال دوائیں سے محروم ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کودواؤں کی عد م فراہمی کا نوٹس لینے اور فوری فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ پورا کرنے کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ہسپتالوں کو دوائیں فراہم نہ کی گئیں تو ملک بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کی جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: