دنیا کی سب سے طاقتور فضائی فورسز کی فہرست جاری

0

ملٹری ویب سائٹ گلوبل فائر پاور نے ایک خصوصی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں دنیا کی طاقتور ترین فضائی فورسز کی فہرست اور تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ 13 ہزار 398 جنگی طیاروں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی فضائی طاقت کا حامل ملک ہے۔فہرست میں روس دوسرے نمبر پر ہے جس کے پاس 4 ہزار 78 جنگی طیارے ہیں۔ چین تیسرے نمبر پر ہے اور اس کے جنگی طیاروں کی تعداد 3187 ہے اس کے بعد بھارت 2082 جنگی طیاروں کے ساتھ چوتھے اور جنوبی کوریا 1614 طیارے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔فہرست میں پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کے پاس کل 1281 جنگی طیارے ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی تعداد 70 ہزار کے قریب ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ فضائی قوت والا ملک ہے۔اگر اسلامی ممالک کی فضائی قوت کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان کے بعد مصر کے پاس مختلف قسم کے 1092 جنگی طیارے ہیں۔ ترکی کے پاس 1067 جنگی طیارے موجود ہیں۔ عرب ممالک میں مصر کے بعد دوسری بڑی فضائی طاقت کا مالک سعودی عرب ہے جسے 12ویں بین الاقوامی طاقت قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: