دنیا کا سب سے چھوٹا اور آباد جزیرہ

ان سیکڑوں جزیروں کے درمیان میں دنیا کا سب سے چھوٹا جزیرہ ہے جس کا رقبہ صرف 310 مربع میٹر ہے۔ ویسے تو اس کا نام “ہب آئی لینڈ” ہے لیکن امریکا اور کینیڈا کے رہائشی اسے ’’جسٹ روم اینف آئی لینڈ‘‘ کے نام سے زیادہ جانتے ہیں کیونکہ اس پر صرف ایک چھوٹا سا مکان بنا ہوا ہے جس کے باہر بیٹھنے کی چھوٹی سی جگہ ہے،ایک درخت ہے اور بس!
اس جزیرے کو 1950 کے عشرے میں امریکا کے سائزلینڈ خاندان نے فرصت کے لمحات گزارنے کےلیے خریدا تھا لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ جگہ دنیا بھر میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بن جائے گی۔ جزیرے پرلکڑی کے چھوٹے لیکن خوبصورت مکان کی تعمیر اور درخت لگانے کا سارا کام اسی خاندان کے بزرگوں نے آج سے ساٹھ ستّر سال پہلے کرایا تھا۔
آج یہ جزیرہ اپنےحسن و انفرادیت کی وجہ سےآنےجانےوالے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہےتاہم دنیا کے اس سب سے چھوٹے اور آباد جزیرےکےساتھ ایک مسئلہ بھی ہے کیونکہ یہ سطح سمندر سے بہت ہی معمولی سا اونچا ہے اس لیے سطح سمندر میں ہونے والا تھوڑا سا اضافہ بھی اس کے بیشتر حصے کو ڈبو دیتا ہے ۔
حال ہی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی ’جسٹ روم اینف آئی لینڈ‘ کو دنیا کے سب سے چھوٹے آباد جزیرے کا درجہ دے دیا ہے جس پر سائزلینڈ خاندان کے افراد بے حد خوش ہیں۔ اس سے پہلے دنیا کے چھوٹے اور آباد جزیرے کا اعزاز ’’بسپ راک‘‘ کو حاصل تھا جو برطانوی ساحل کے قریب واقع جزیروں کے ایک سلسلے میں واقع ننھا سا جزیرہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.