دنیا نےمودی کو آئینہ دکھا دیا!!!

مودی کا فسطائی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے جس پر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں سخت تنقید کی جارہی ہے۔ بھارت میں جہاں طلبا اور دیگر شخصیات نے مودی کے ظلم کیخلاف آواز اٹھائی وہاں دوسری جانب بالی ووڈ اداکاروں اور ہدایتکاروں نے بھی مودی کو آئینہ دکھا دیا۔بھارت کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے متنازع قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے والد اور خاندان کا پیدائشی سرٹیفیکٹ قوم کو دکھائیں۔
مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو ستیا ناڈیلا بھی بھارت کے متنازع شہریت قانون کیخلاف بول پڑے۔ ستیا ناڈیلا نے نیو یارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جو بھی ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے۔امید ہے کہ بھارت میں مہاجرین بھی خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔
گذشتہ سال 11 دسمبر کو بھارتی پارلیمنٹ نے شہریت کا متنازع قانون منظور کیا تھا ۔سٹیزن شپ امیڈمینٹ ایکٹ کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے، جبکہ بھارت میں رہنے والے مسلمان اور دیگر اقلیتیں بھی اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.