دنیا میں کوئی بھی امریکا کا مقابلہ نہیں کرسکتا،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ امریکی قوم کی نظریں اس وقت کانگریس پرلگی ہیں ، ہم کانگریس کے ساتھ مل کر امریکی عوام کے لیے کام کرنے پر تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انتقامی سیاست کو ترک کرکے مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینا چاہئے، بیرون ملک دشمنوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنے ملک میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ فضول جنگیں،بیہودہ سیاست اور جانبدارانہ تحقیقات امریکا کی معاشی ترقی کو روک سکتی ہےصدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس وقت دنیا میں آئل اور قدرتی گیس کا سب سے بڑا پیداواری ملک ہے ،ہم نے 53 ہزار نئی نوکریاں فراہم کیں ، بے روزگاری 50 سال کے دوران کم ترین شرح پرآ چکی ہے ۔ زمین پر ہماری فوج سب سے طاقتور ہے اورہم ہر روز فتح پا رہے ہیں۔ امریکی خلانورد اس سال امریکی راکٹ پر خلاء میں جائیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے پالیسی بنائیں، میکسیکو کی جنوبی سرحد کو محفوظ بنانا ہماری قوم اور وطن کےلیے ضروری ہے۔ میکسیکوسرحد پردیوارہر صورت بناؤں گا۔ انہوں نے ڈیمو کریٹس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جمود توڑیں اور امریکا کی عظمت کو حاصل کریں۔ کانگریس کے پاس حکومتی اخراجات کا بل منظور کرنے کے لیے 10 دن ہیںڈونلڈ ٹرمپ نے چین پرواضح کیا کہ امریکی دولت اور نوکریاں چرانے کا وقت گزرچکا ،امریکی معیشت کو مزید نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ایران ریاستی دہشتگردی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، اسےجوہری ملک بننے سے روکنے کیلئے معاہدہ ختم کیا۔افغانستان کے حوالےسےان کا کہنا تھا کہ طالبان سے بات چیت جاری ہےاور کامیابی کی صورت میں وہاں فوج کی تعداد میں کمی کی جاسکتی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.