دنیا میں سب سے بڑا منہ کھولنے والا بچہ!!!

0

یوں تودنیا میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی دوڑ میں لوگ حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں ،،کوئی بالوں سے ٹرک کھینچنے کی کوشش کرتا ہے تو کوئی سب سے تیز کھانا کھانے کی مہارت پر گینیز بک میں اپنا نام درج کراتا ہے،،مگر امریکہ میں مینیسوٹا کے 14 سالہ بچے نے کوئی کارنامہ کر کے نہیں بلکہ سب سے بڑا منہ کھول کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا۔
آئسیک جانسن نامی بچے کا منہ3.67 انچ کُھلتا ہے یہی وجہ سے انہیں دنیا میں سب سے بڑا منہ کھولنے والے انسان کا اعزاز حاصل ہے۔ آئسک جانسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے منہ میں کوئی بھی چیز باآسانی فٹ کر سکتے ہیں جس میں بیس بال، بڑا سیب، برگر وغیرہ شامل ہے۔
اس سے قبل دنیا میں سب سے بڑا منہ کھولنے والے شخص کا اعزاز ایک جرمن آدمی کے نام تھا جو اپنا منہ 3.46 انچ تک کھول سکتے تھا۔ امریکی ٓائسیک جانسن نے جرمن شہری سے یہ انوکھا خطاب چھین لیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: