دنیا بھر میں موذی وائرس کے قہر کی لہر جاری

0

چین سے پھیلنے والے والے جان لیوا وائرس کرونا کی وبا نے ساری دنیا میں اپنا قہر ڈھا رہی ہے لیکن سب سے زیادہ متاثر امریکا اور یورپ ہورہے ہیں جہاں کرونا کے خوف سے رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 266 ہوگئی لیکن حوصلہ کن بات یہ ہے کہ 5 لاکھ 72 ہزار کے قریب کرونا مریض ڈاکٹروں کی جدوجہد کی بدولت صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر مریضوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش جارہی ہے۔
امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے،،امریکا میں اموات کی تعداد 37 ہزار 158 ہو چکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد بھی 7 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
کرونا وائرس نے سپین میں بھی تباہی مچا رکھی ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 687 افراد کی اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار کا ہندسہ بھی عبور کر گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہے۔اٹلی میں جان لیوا وبا نے مزید 575 انسانوں کو لقمہ اجل بنا دیا جس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 745تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر ہوچکے ہیں۔
فرانس میں وائرس نے 10 ہزار 981 کی جانیں لیں اور 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کو مریض بنایا جبکہ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 847 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 576 تک پہنچ گئی ہے اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی۔جرمنی میں کرونا وائرس سے 4352، بیلجیئم میں 5163، سوئٹزرلینڈ میں 1327 اور ترکی میں 1767 انسانی جانیں لیں جبکہ 78 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔
وائرس برازیل میں بھی 2171، سوئیڈن میں 1400، پرتگال میں 657، کینیڈا میں 1310، انڈونیشیا میں 520، آسٹریا میں 431، نیدرلینڈز میں 3459 افراد ہلاک 30 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ بھارت میں 486 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
ایران میں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اس کے باوجود وائرس نے 4958 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ چین میں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 4632 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 82 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: