دنیا بھر میں جان لیوا کرونا وائرس کے وار تیزی سےجاری

0

امریکا کرونا وائرس کی جکڑ میں آگیا،ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اہک ہی روز میں 2ہزار سے زائد اموات کے بعدتعداد 54 ہزار سے بڑھ گئی۔نو لاکھ اکسٹھ ہزار لوگ متاثر ہیں،امریکہ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے نیویارک میں ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
برطانیہ میں مزید آٹھ سو تیرہ افراد ہلاک ہو گئے،جس کےبعد مرنے والوں کی تعداد20ہزار سے تجاوز کر گئی،متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائد ہو گئی،برطانیہ میں نرس کے فرائض انجام دینے والی دو جڑواں بہنیں بھی کرونا وائرس سے چل بسیں۔دونوں بہنوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی ہلاکت تین روز میں ہوئی،ہلاک ہونے والی 37 سالہ بہنوں میں سے ایک بچوں کی نرس تھی جو ساؤتھمپٹن ہسپتال میں زیر علاج تھی جبکہ دوسری بہن بھی سابق نرس تھی۔
فرانس میں مزید تین سوانہتر افراد ہلاک ہوئے تاہم فرانس میں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ برطانیہ صرف چھ لاکھ چالیس ہزار اور فرانس چار لاکھ تریسٹھ ہزار ٹیسٹ کر سکا ہے جبکہ اٹلی میں چار سو پندرہ،سپین میں تین سو78 ،بیلجیئم میں دو سو اڑتیس اورہا لینڈ میں ایک سوبیس افراد جان سے گئے۔
ترکی میں کرونا سے مزید ایک سوبیس چھ جاں بحق ہوگئے،مرنے والوں کی تعداد 2ہزار سے بڑھگئی،کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سات ہزار سے زائد ہو چکی،ایران میں ایک دن میں 76 اموات کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار چھ سو پچاس ہوچکی ہے،روس میں 74 ہزار مریض سامنے آ چکے تاہم روس میں مریضوں میں شرح اموات کم ہے اور وہ ستائیس لاکھ ٹیسٹ بھی کر چکا ہے۔بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد پچیس ہزار ہو گئی،بنگلادیش میں بھی پانچ ہزار مریض سامنے آ چکے۔برازیل اور کینیڈا میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: