دنیا بھر میں بڑھتےکرونا کیسز،کرونا کٹس کی ڈیمانڈ میں اضافہ

0

دنیا بھر میں کرونا سے تمام متاثرہ ممالک میں کرونا کٹس کی طلب میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان سمیت دیگر ممالک دوسرے ملکوں سے کٹس درآمد کر رہے ہیں۔ تاہم ترکی اس معاملے میں خود کفیل ہو چکا ہے۔ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کوجا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کرونا کی تشخیص کرنے والی ایک لاکھ 15 ہزار کٹس موجود ہیں،، مشکل وقت میں بھی ہمارے ماہرین 20 لاکھ کٹس بنانے کے لیے بالکل تیار ہیں ہم ایک ماہ میں 10 لاکھ کٹس تیار کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب امریکا میں مقیم ترکش جوڑے نے منٹوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والی ٹیسٹ کٹ تیار کر لی۔سرحت پالا اور ان کی اہلیہ زینب الگاس نے ایسی ٹیسٹ کٹس تیار کی ہیں جس کے ذریعے کرونا وائرس کی تصدیق 10 منٹ میں صرف ایک خون کے قطرے سے کی جاسکے گی۔ ترکش جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ کٹس کو چین، یورپ اور دیگر ممالک میں بھیج چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: