دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی یلغار،ہلاکتیں ایک لاکھ 9 ہزارتک پہنچ گئی

0

کرونا وائرس نےدنیا کو اپنی لپیٹ میں لےرکھا ہے، موزی وائرس سے 17 لاکھ سےزائد افراد متاثرہوچکے ہیں۔ مہلک وائرس سےدنیا بھرمیں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار تک پہنچ گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے،،امریکا میں صورتحال انتہائی کشیدہ، ایک ہی دن ایک ہزار 830 ہلاکتیں ہوئیں۔ اب تک دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئیں، تعداد 20 ہزارسےتجاوزکر گئی۔
برطانیہ میں بھی ایک ہی دن 917 افراد مارے گئے، تعداد 9 ہزار 8 سو سے تجاوز کرگئی، فرانس میں مزید 635 ہلاکتیں، تعداد 13 ہزار 8 سو سے زائد ہوگئی۔ اٹلی میں مزید 619 ہلاکتیں، تعداد 19 ہزار 4 سے سے زائد ہوگئی۔
اسپین میں مزید 525ہلاکتیں، تعداد 16 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی، ایران میں مزید 125 افراد مارے گئے، تعداد 4 ہزار تین سو پچاس افراد سے زائد ہو گئی۔ ترکی میں بھی 95 اموات کے ساتھ تعداد ایک ہزار 1 سو سے بڑھ گئی۔ بیلجئیم 327، نیدرزلینڈ میں 132، کینیڈا میں مزید 84 ہلاکتیں ہوئیں۔
عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ اٹلی، فرانس، سپین اور جرمنی میں کورونا کا پھیلاؤ سست ہو گیا ہے، سولہ ممالک میں رفتار بہت تیز ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے لاک ڈاؤن جلد ختم ہوا تو وبا تباہ کن حد تک پھیل سکتی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: