دنیا بھرمیں کرونا وائرس سےہلاکتیں 4 لاکھ 39 ہزار 195 ہوگئیں

0

امریکا میں کرونا وائرس سےاب تک 1 لاکھ 18 ہزار 283 افراد موت کےمنہ میں پہنچ چکےہیں جبکہ اس سے بیمار ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 82 ہزار 950 ہو چکی ہے،امریکا کےہسپتالوں اورقرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 74 ہزار 801 کرونا مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 716 کی حالت تشویش ناک ہےجبکہ 8 لاکھ 89 ہزار 866 کرونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
برازیل میں کرونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ 91 ہزار 556 تک جا پہنچی ہےجبکہ یہ وائرس 44 ہزار 118 زندگیاں نگل چکا ہے،برطانیہ میں کرونا سےاموات کی تعداد 41 ہزار 736 ہوگئی جبکہ کرونا کےکیسز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 857 ہوچکی ہے،اٹلی میں وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 371 ہو چکی ہیں،جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 290 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کرونا وائرس کےباعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 436 ہوگئیں جبکہ کیسز 1 لاکھ 57 ہزار 372 ہوگئے،سپین میں کرونا کےاب تک 2 لاکھ 91 ہزار 189 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں،پیرو میں کرونا کے باعث 6 ہزار 860 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کرونا کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 992 رپورٹ ہوئے ہیں۔،جرمنی میں کرونا سےکُل اموات کی تعداد 8 ہزار 885 ہو گئی جبکہ کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 44 ہو گئے،روس میں کل اموات 7 ہزار 91 ہوگئیں جبکہ اس کےمریضوں کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 210 ہو چکی ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: