دنیا بھرمیں کرونا سےہلاک افراد کی تعداد4 لاکھ 79 ہزار 879 ہوگئی

0

امریکا میں کرونا وائرس سےاب تک 1 لاکھ 23 ہزار 475 افراد موت کےمنہ میں پہنچ چکےہیں جبکہ اس سے بیمارہونےوالوں کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 24 ہزار 418 ہوچکی ہے،برازیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار 479 تک جا پہنچی ہےجبکہ یہ وائرس 52 ہزار 771 زندگیاں نگل چکا ہے۔برطانیہ میں کرونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 927 ہوگئی جبکہ کرونا کےکیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 210 ہوچکی ہے،بھارت کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کی فہرست میں چوتھےنمبرپرآ گیا،بھارت میں کرونا وائرس سے 14 ہزار 483 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 183 ہو گئی۔
اٹلی میں کرونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 657 ہوچکی ہیں،فرانس میں وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 720 ہوگئیں،سپین میں اس وباء سے 28 ہزار 325 افراد لقمہ اجل بن چکےہیں،،
پیرومیں وائرس کےباعث 8 ہزار 404 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں،جرمنی میں کرونا 8 ہزار 986 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے،،مہلک وائرس سےروس میں کل اموات 8 ہزار 359 ہو گئیں
ایران میں کرونا وائرس سےمرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 863 ہو گئی جبکہ کیسز 2 لاکھ 9 ہزار 970 ہو گئے،ترکی میں وائرس سےجاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 1 ہوگئی جبکہ کیسز کی تعداد1 لاکھ 90 ہزار 165 تک پہنچ گئی ہے،،سعودی عرب میں کروناسے اب تک کل اموات 1 ہزار 346 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 144 تک جا پہنچی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: