دفاع وطن کیلئے27 فروری 2019 تاریخ ساز دن

بھارت نے ہمیشہ کی طرح جارحیت میں پہل کی لیکن پاک افواج نے دشمن کو دہلا دینے والا جواب دیا اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست فاش دی ۔
غلط فہمی کے شکار دشمن نےجب فضائی راستے پاک سرزمین کا رخ کیا تو شائد وہ شاہینوں کی پرواز کو بھول گیا تھا کیونکہ پاک فضائیہ نےاسے دبوچا اور زمین پر دے مارا اور بھارتی تباہ شدہ مگ 21 بائسن کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن گرفتار ہوا ۔
دشمن کیلئے نشانِ عبرت اور پاکستان کی فتح کی مناسبت سے ایل او سی پر بھمبر کے مقام پر اس جگہ پر ایک یادگار تعمیر کی گئی ہے جہاں ایک سال قبل تباہ شدہ بھارتی طیارہ گرا تھا ۔ میڈیا کو بھارتی ہزیمت کی اس یادگار کا دورہ کرایا گیا ۔
دوسری جانب ”آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ“ کے ایک سال مکمل ہونے پرمختلف تقریبات، نمائش،ڈرامے اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: