دشمن کی آبی جارحیت،،،سندھ طاس معاہدے کی بھی خلاف ورزی،،، بھارت نے پاکستان کا اضافی پانی روک لیا،،،انڈس واٹر کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ جائزہ لے رہے ہیں عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کریں گے

بھارت نے پاکستان کا اضافی پانی روک لیا اور کہا ہے کہ پاکستان میں جانے والے پانی کو روک کر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔ بھارت کے وزیرمملکت برائے آبی وسائل ارجن میگوال کا کہنا ہے کہ بھارت نے مشرقی دریاؤں سے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ایکڑ فٹ پانی پاکستان جانے سے روکا ہے اور یہ پانی اب خود استعمال کریں گے۔ بھارتی وزیر نے راجستھان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب راجستھان یا پنجاب کو اس کی ضرورت ہوگی یہ تب استعمال ہوگا۔ ارجن میگوال کا مزید کہنا تھا کہ روکا جانے والا پانی پینے اور زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.