درہ آدم خيل:کوئلےکی کان سے14 کان کن اغواکےبعد بازیاب

کبھی اجرت کا رونا تو کبھی قتل کی دھمکیاں،کوئلے کی کانوں میں سخت جاں فشانی سے کام کرنے والے محنت کش ہیں عدم تحفظ کا شکار۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں میں واقع حافظ الرحمان کی کوئلہ کان سے 14 کان کنوں کو اغوا کرلیا گیا،
۔2کان کن تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے ہی واپس پہنچ گئے تھے

بچ نکلنے والے کان کنوں نے حکام کو بتایا کہ اغوا کار ان کے ساتھیوں کو درہ آدم خیل اور خیبر کے پہاڑوں میں لے گئے ہیں۔ مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ اور درہ آدم خیل سے ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لئے جانے پرمتعلقہ ادارے حرکت میں آگئے اور انہوں نے تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی کوئلے کی کانوں میں انتہائی نامساعد حالات میں کام کرنے والے کان کنوں کو گیس بھرنے اور کان بیٹھ جانے سمیت اغوا کیے جانے کے بھی خطرات کا سامنا رہتا ہے جبکہ متعدد کان کنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے موت کے گھاٹ بھی اتارا جاچکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.