درزیوں کے نخرے شروع ہوگئے

ایک تو مہنگائی ۔۔۔۔ اور اگر کسی طرح کوئی سوٹ عید کیلئے لے آئے تو درزی ہیں کہ دکانوں پر ہاوس فل کا بورڈ لگائے بیٹھے ہیں ،،،اور تو اور،،،، سوٹ کی سلائی کا ریٹ بھی ڈبل کردیاہے ،،،مگر اس سب کے باوجود دکانوں پر رش بہت زیادہ ہے جس کو جواز بنا کر درزی منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔۔۔ جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں سے ریڈی میڈ کپڑے خریدنے پر مجبور ہوگئی ہے درزیوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث مزید کپڑے نہیں لے سکتےبازار میں ریڈی میڈ سوٹ کی قیمت 2 ہزار سے 4 ہزار تک وصول کی جارہی ہے جو کہ شہریوں کے لیے مشکل بنی ہوئی ہے ۔۔۔ریڈی میڈ ملبوسات مہنگے ہونے پر شہریوں نے ڈسکاونٹ آفر کی تلاش شروع کردی ہے جس کے لیے نئے کپڑوں کی خریداری بھی شہریوں کیلئے مشکل ہوگئی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.