دبئی سمیت عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارشیں

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں گرد و غبار کا طوفان، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گلوبل ویلیج کو بند کردیا گیا۔
شارجہ میں گرد آلود ہواؤں کے راج کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوکررہ گئے جبکہ دبئی کے بھی متعدد علاقوں کو گرد آلود ہواؤں نے لپیٹ میں لے رکھا ہے اس کے علاوہ عجمان اور ابوظبی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے
محکمہ موسمیات کا شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شمالی ہوائیں سعودی عرب سے آ رہی ہیں اور وہ اپنے ساتھ گرد وغبار کو بھی لارہی ہیں ۔گرد آلود موسم کی وجہ سے متعدد سکولوں میں چھٹی دے دی گئی
ادھر سعودی عرب میں بھی گزشتہ دنوں سے طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے جس کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو بھاری مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.