خونی کھیل:باکسنگ رواں سال 4 باکسر کی جان لے گیا

شکاگو میں 27 سالہ امریکی باکسر پیٹرک ڈے فائٹ کے دوران دماغ پر لگنے والی چوٹ کے باعث جان کی بازی ہار گیا
شکاگو میں 4 روز قبل پیٹرک ڈے اور چارلس کونویل کے درمیان سپرویلٹرویٹ کا مقابلہ ہوا تاہم پیٹرک ڈے فائٹ مخالف باکسر کے تابڑ توڑ حملوں سے دسویں راؤنڈ میں دماغ پر چوٹ آنے سےرِنگ میں گر گئے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔
امریکی باکسر کو ہسپتال کےانتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تاہم چار روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد پیٹرک ڈے فائٹ جان کی بازی ہار گئے۔ باکسنگ ایونٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پیٹرک ڈے کو فائٹ کے دوران دماغ کی ہڈی میں انجری ہوئی تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل رواں سال 24 جولائی کو میری لینڈ میں باکسنگ کے ایک مقابلے کے دوران 28 سالہ روسی باکسر مکسم داداشیوف دماغ پر چوٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ اس کے اگلے ہی دن25 جولائی کو 23 سالہ ارجنٹائن کے ہیوگو الفریڈو سانٹلین کی موت واقع ہوگئی تھی۔ گزشتہ ماہ 21 سالہ بلغاریہ کے بورس سٹینکوف البانیہ میں ایک فائٹ کےد وران جان گنوا بیٹھے
باکس آرک کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ ان چار اموات کے ساتھ ساتھ ، پانچ دیگر باکسروں کو رنگ میں زخموں کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کے دماغ میں خون کے جمنے کو دور کرنے کے لئے ان کا آپریشن کرنا پڑا تھا۔
اس کےعلاوہ باکسنگ مقابلوں کے دوران اس سال پانچ باکسروں کو شدید زخمی حالت ہسپتال منتقل کیا گیا اور دماغ میں خون کے جمنے کے باعث ان کا آپریشن کرنا پڑا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.