خودمختار اور بااختیار پارلیمنٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا کہ بینظیر بھٹو کے فلسفہ پر ثابت قدم ہیں،پیپلزپارٹی آئین،جمہوریت اور انسانی آزادی کے نظریے پر قائم ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کرتے رہیں گے، خود مختار اور بااختیار پارلیمان پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، صبر اور برداشت کے اصول پر ثابت قدم رہیں گے جب کہ پیپلز پارٹی کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.