خواجہ آصف بھی نیب ریڈار پرآگئے،26 جون کولاہورآفس طلب

0
ایک اور لیگی رہنما کے گرد شکنجہ سخت۔۔ قومی احتساب بیورو نے ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں 26 جون کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔،لیگی رہنما کو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پرزائد زمین فروخت کرنے اور اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے،کیس میں لیگی رہنما کے اہلخانہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیب خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی طلب کرچکا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: