خواتین کے بارےمیں نازیبا ریمارکس

0

بھارت کے معطل کرکٹرز ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول نے خواتین کےخلاف نازیبا ریمارکس پر ’’غیرمشروط‘‘معافی جمع کرا دی جس پر ایکشن کمیٹی نے انڈین کرکٹ بورڈ کو دونوں کرکٹر کی اصلاح کرنے کی ہدایت کردی ۔ تاہم کرکٹ بورڈ کاتفتیشی یونٹس دونوں کرکٹرز کو کسی صورت معاف کرنے کو تیار دکھائی نہیں دیتا اور انہیں سزا دلانےکا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتا اوراس نے انکوائری کیلئے خصوصی جنرل اجلاس بلالیا ہے۔
بھارتی اخبار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہاردک پانڈیا اور راہول نے تازہ شوکاز نوٹس پر اپنے جوابات جمع کرادیئے ہیں اور غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے سربراہ ونود رائے نے سی ای او کو ہدایت کی ہے کہ بی سی سی آئی کے نئے آئین کے تحت معاملےکی انکوائری کی جائے۔
ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول نے بھارتی چینل کے پروگرام ’کافی وِد کرن‘ میں میزبان کرن جوہر کے ایک سوال پر خواتین کے بارے غیر پسندیدہ ریمارکس دیئے تھے،
اس پر سوشل میڈیا میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو معطل کرتے ہوئے اُن کے نام آسٹریلیا میں موجود بھارتی ٹیم سے بھی نکال دیئے تھے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: