خواتین کو کم عقل سمجھنے والے مردوں کیلئے بُری خبر

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین مردوں سے زیادہ فعال دماغ رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ مردوں سے زیادہ ڈپریشن، اینزائٹی اور ذہنی امراض کا شکار ہوتی ہیں۔اس تحقیق کے لیے 46 ہزار مرد و خواتین کے دماغوں کا اسکین کیا گیا۔ مختلف مشقوں کےذریعےمعلوم ہوا کہ خواتین کے دماغ کے وہ حصےمردوں سےزیادہ فعال ہوتے ہیں جو جذبات پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں یہی وجہ ہےکہ وہ جذبات کے اظہار کے معاملے میں آگے ہوتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ خواتین کے دماغ کے ان حصوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے یہی وجہ ہےکہ یہ حصےبہترکام کرتے ہیں۔تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ان مخصوص حصوں کے برعکس دیگردوسرے حصےمردوں میں زیادہ فعال پائےگئےجبکہ دماغ کے کچھ حصے ایسے تھے جو مرد و خواتین میں یکساں طور پرکام کرتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.