خواتین پر گھریلو تشدد اب نہیں

جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سندھ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے روبرو گھریلو تشدد کی شکار خواتین کی مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے خواتین پر گھریلو تشدد سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ضلعی سطح پر گھریلو تشدد کی شکار خواتین کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا حکم دیتے ہوئے گھریلو تشدد کی شکار خواتین کو متعلقہ مجسٹریٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے جاری فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ حکومت خواتین پر تشدد روکنے سے متعلق قانون پر عمل در آمد کرنے میں ناکام رہی،لہٰذا خواتین پر تشدید کو روکنے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے علاقہ مجسٹریٹس کو خواتین کی شکاتیوں کا فوری ازالہ کرنے اور متعلقہ ڈی آئی جیز کو آگہی مہم چلانے کی ہدایت کی جبکہ یتیم خانوں اور شیلٹرز ہومز کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.