خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششیں تیز

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سعودی عرب اور ایران کا دورہ کررہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے اورعلاقائی امن و استحکام سے متعلق مشاورت کریں گے۔
شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی اہمیت کو اجاگر کریں گے اور تنازع سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حالیہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کریں گے۔
شاہ محمود قریشی 15جنوی کو 3 روز کیلیئے امریکا پہنچیں گے۔ جہاں وہ ایران-امریکا کشیدگی اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت پر اعلیٰ امریکی حکام سے بات چیت کریں گے۔ واشنگٹن میں ان کی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام اور ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات متوقع ہے۔ جس میں وہ ایران- امریکا کشیدگی، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اورانسانی حقوق کی پامالی اورافغانستان کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.