خطے میں کشیدگی،ٹرمپ کا سعودیہ سے مزید رقم کا مطالبہ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب میں ملکی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔ امریکا ایران حالیہ کشیدگی کے بعد سعودی عرب پر مبینہ حملوں کا خطرہ بڑھ چکا ہے، جس کے باعث ریاض حکومت ملک میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی چاہتی ہے۔ صدر ٹرمپ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر رقم مل گئی ہے، ہم نے سعودی عرب کو کہا کہ اور فوجی چاہئیں تو مزید رقم دیں، ہمارے ریاض حکومت سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
یمنی سرزمین سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ گزشتہ سال باغیوں نے سعودی تنصیبات پرکئی میزائل داغے جبکہ شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مذکوہ حملوں کے تناظر میں سعودی عرب پر سیکیوٹی خطرات منڈلا رہے ہیں۔ امریکا ایران حالیہ کشیدگی کے ردعمل میں بھی سعودی عرب پرحملے کے خدشات ہیں۔ جس کا اظہار انتظامیہ کرچکی ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: