خطرناک کورونا نے127ممالک کواپنی لپیٹ میں لے لیا!!!

0

کورونا سے 127 ممالک میں اموات کی تعداد 5 ہزار تک جا پہنچی،،،جبکہ دنیا بھر میں ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔تاہم 70 ہزار 394 مریض خطرناک وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ ووہان شہر سے ابھرنے والے وائرس پر چین نے مکمل قابو پالیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک موت سامنے آئی،جبکہ متعدد مریضوں کی بہترین انداز میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
ادھر کورونا نے یورپ میں پنجے گاڑ لیے، مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی۔اٹلی میں 12 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے اور آج مزید 75 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی۔وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈنمارک میں دو ہفتوں کے لیے اسکول اور یونی ورسٹیاں بند،پولینڈ اور یوکرین میں بھی تعلیمی ادارے اور میوزیم بند کردیے گئے ادھر نیو یارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔۔ دوسری جانب سپین میں86 ،فرانس میں 61 اور امریکا میں 41،برطانیہ میں 10افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی کورونا کا شکار بن گئیں،، جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹر پر اہلیہ کی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی اہلیہ کی حالت قدرے بہتر ہے تاہم وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے تمام فرائض گھر بیٹھے ویڈیو اور فون کے ذریعے انجام دیں گے۔

جرمنی حکام نے ملک کی 70 فیصد آبادی کرونا سے متاثرہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا،،تو ادھر 425 ہلاکتوں کے بعدایران نے 60 برس کی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے رجوع کر لیا،،سعودی عرب نے پورےملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا،،بھارت بھی کورونا کے وار سے بچ نہ سکا،،بھارت میں وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آ گئی،جبکہ متاثرہ کیسز کی تعداد74 ہوگئی،،،جس کے بعد نئی دلی اور ممبئی میں عوام کواجتماعات پر پابندی لگا تے ہوئے دیگر ریاستوں میں سکول کالج 31مارچ تک بندکردیےگئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: