خشوگی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا

عالمی ادارے کی رپورٹ کےمطابق جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ترکی جانے والے تین رکنی انکوائری کمیشن نے جمال خشوگی قتل کیس سے متعلق آڈیو ثبوت کا جائزہ لیا۔مشن میں شامل اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اگینز کلیمرڈ نےکہا ہےکہ سعودی اہلکاروں نے جمال خشوگی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت وحشیانہ انداز میں قتل کیا۔اگنیز کا مزید کہنا ہےکہ استنبول میں دوران تفتیش جمع کیے گئے شواہد سے بادی النظر میں یہ پیشہ ورانہ بد اعمالی کا کیس ہے جبکہ سعودی عرب نے ترکی کی تحقیقات میں رخنے بھی ڈالے اور تقریباً 4 ماہ بعد بھی جمال خشوگی کی لاش نہیں مل سکی ہے۔ماورائے عدالت قتل کی تفتیش کے ماہر اگینز کا مزید کہنا ہے کہ جمال خشوگی کا سفاکانہ قتل ان کے پیاروں کے لیے ناقابل یقین صدمہ ہے جس کے عالمی سطح پراثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ تین رکنی کمیشن جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سامنے رپورٹ جون میں پیش کرے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.