خان صاحب،مدینہ کی ریاست میں یہ نہیں ہوتا تھا

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد آفریدی نے سندھ اور پنجاب کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ،، کیا پنجاب میں آپ کے پاس بہترین اور تجربہ کار بندہ نہیں ہے؟
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا، جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی،وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہو گا۔ اب مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔
قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران چار بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے تین بچوں فیضان، علی حسنین اور سلمان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملیں جبکہ 12 سالہ عمران اب بھی لاپتہ ہےجبکہ گزشتہ سال قصور میں کم سن بچی زینب کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.