خام تیل اور پٹرول کی درآمد پر عائد پابندی ختم

0

وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کو ارسال کردہ مراسلہ میں پابندی ہٹانے سے مطلع کیا ہے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد ریفائنریز خام تیل درآمد کرسکیں گی جب کہ مارکیٹنگ کمپنیز کو ڈیزل اور پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی کٹائی کی وجہ سے ایندھن کی طلب میں یکم اپریل سے اضافہ ہوا ہےجبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے سبب بھی پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے خام تیل اور پٹرول پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر 25 مارچ کو پابندی عائد کردی گئی تھی اور حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن کی صورت حال میں مقامی ریفائننگ انڈسٹری کے پاس تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کا کافی سٹاک موجود ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: