حیدر آباد میں لڑکی کی پراسرار موت کا ڈراپ سین

حیدر آباد میں تین روز قبل نوجوان لڑکی کے پراسرار قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ صائمہ کے قتل میں بھائی، والد، والدہ اور بہن ملوث نکلے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتولہ کے بھائی اور والد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق مقتولہ 17 سالہ صائمہ کے گھر والوں کو شبہ تھا کہ اُس کے کسی نوجوان سے روابط ہیں۔ اسی شبے میں بھائی نے گولی مار کر بہن کو قتل کردیا اور اس میں ماں باپ اور بہن نے اس کی معاونت کی۔ ایس ایچ او کی مدعیت میں قتل اور قتل میں معاونت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں مقتولہ کے بھائی جہانزیب، والد بادشاہ خان، والدہ یاسمین اور بہن زرمینا کو نامزد کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.