حیات آباد آپریشن میں شہیدہونے والے اے ایس آئی کی نماز جنازہ ادا

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی قمر عالم کی نماز جنازہ ملک سعد پولیس لائن میں ادا کی گئیجنازہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، آئی جی پولیس ، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل مظہر شاہین سمیت سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر نے پولیس اہلکار کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی وزیراعلیٰ محمود خان نے نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں واقعہ کوانتہائی افسوسناک قراردیا،ان کا کہناتھاکہ فورسز الرٹ تھیں، اس وجہ سےدہشتگردوں کو کاؤنٹر کیاگیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.