حکومت کیخلاف من گھڑت پروپیگنڈے سے آگاہ ہوں،وزیراعظم

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وزارت اطلاعات کے مختلف محکموں کے سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات فواد چودھری، معاونین خصوصی افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا بھی موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اصلاحات کا عمل بغیر رکاوٹ اور بغیر دباؤ جاری رہے گا، اس عمل میں گھبرانے کی ضرورت نہیں، کوئی حکومت میں ہو یا حکومت سے باہر ریاست سب کی ہے، ریاست کے مفادات کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات حکومتی پالیسیوں سے متعلق عوام کو باخبر رکھنے کے لئے مزید متحرک کردار ادا کرے۔
قوموں کی زندگی میں ادارہ جاتی اصلاحات ہمیشہ تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے لیکن اس مشکل مرحلے کے بعد اچھا اور خوشحال دور شروع ہو گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی مہذب اور ذمہ دار معاشرہ بے بنیاد اور من گھرت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا، بے بنیاد خبریں شائع کرنے کی روش کی حوصلہ شکنی کی جائے اور میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.