حکومت کو آئے چار ماہ ہوگئے لیکن ایک بل منظور نہیں کرسکے:چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے کابینہ نے سفارشات منظور کرلی ہے۔
اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ مجھے درست طریقے سے پتہ چلنا چاہیے کہ کیا قانون سازی ہوئی ہے، سیکریٹری قانون سے پتہ کرکے بتائیں، ہائیکورٹ کا کام رکا ہوا ہے۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت کو آئے چار ماہ ہوگئے لیکن ایک بل منظور نہیں کرسکے۔
چیف جسٹس نےسیکریٹری قانون کو ہدایت دی کہ حکومت نے جو مسودہ تیار کرلیا وہ وہ پارلیمنٹ میں پیش کرے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.