حکومت کونیا نیب قانون لانے کیلئےڈیڈ لائن مل گئی

0

سپریم کورٹ میں کرپشن کی رقم کی رضا کارانہ واپسی اورشق 25 اے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نیا نیب قانون لانے کے لیے حکومت کو تین ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ میں مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت قانون اور میرٹ کو دیکھتے ہوئے کیس کا فیصلہ کرے گی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے نیب آرڈیننس لا کر نیب کے پر کاٹ دیئے ہیں، کسٹم میں چھ ماہ میں کیس کا فیصلہ تو ہو جائے گا، نیب میں تو دس دس سال کیس پڑے رہتے ہیں۔مزید کہا حکومت نیب قانون کے معاملے کو زیادہ طول نہ دے، نیب قوانین میں ترامیم پارلیمنٹ کا کام ہے، سپریم کورٹ نے نیب کی کسی دفعہ کو غیر آئینی قرار دیا تو نیب فارغ ہو جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: