حکومت کا ملک کوپولیو فری بنا نے کا خواب پورا نہ ہوسکا

0

سال 2020 کا پہلا پولیو کیس لکی مروت سے رپورٹ ہوا ہے قومی ادارہ صحت نے ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ یونین کونسل بخمل احمد زئی کے ایک سالہ بچے کے فضلے کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو 7 جنوری کو بھجوائے گئے تھے جن میں پولیو وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
متاثرہ بچے کے بارے میں بتایا جارہا ہےکہ اس نے روٹین ایمونائزیشن میں ایک ڈوز لی تھی اور خصوصی مہم میں3 ڈوزز لی تھیں،بچے کا تعلق انکاری خاندان سے ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 136 رہی ہےجبکہ خیبر پختونخوا میں 2019 میں 92 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: