حکومت کا سوشل میڈیا پرانسدادپولیومخالف مہم چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

حکومت کاپولیوبچاؤمہم کیخلاف پراپیگنڈا کرنےوالوں سےسنجیدگی سےنمٹنےکافیصلہ ،،ابتدائی طورپرانسداد پولیو مہم اورپولیوویکسین کیخلاف سوشل میڈیا پرمواد اپ لوڈ کرنےپر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 174 اکاؤنٹس بند کردئیے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فیس بک کے 130، ٹوئٹرکے 14 اکاؤنٹس بند کئے گئے جبکہ یوٹیوب کی 30 ویڈیوزبلاک کی گئیں۔دوسری جانب فیس بک انتظامیہ نے انسداد پولیومہم کے لئے حکومت پاکستان کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
سوشل میڈیا پرانسداد پولیومہم اورپولیو ویکسین کیخلاف مواد دیکھ کروالدین شبہات کا شکارہوتے ہیں اوربچوں کوپولیوکے قطرے پلانے سے انکارکردیتے ہیں، پاکستان میں پولیو ویکسین سے محروم بچوں کی تعداد 3لاکھ 21 ہزارہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.