حکومت فضل الرحمان، خواجہ آصف پر غداری کا مقدمہ چلانا چاہتی ہے،بلاول بھٹو

0

وزیراعظم کے مولانا اور خواجہ آصف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے بیان کی قومی اسمبلی میں بازگشت۔۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کس بہانے پر زرداری، مولانا فضل الرحمان اور خواجہ آصف کے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جا رہے ہیں، حکومت اس بات کی وضاحت کرے، یہ چھوٹا پن ہوگا کہ اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف اب غداری کے مقدمے بنائے جائیں۔
لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا وزیراعظم عمران خان خود کیا کرتے رہے ہیں اور اب کیسے بیانات دے رہے ہیں، عمران خان نے 126 دن کا دھرنا دیا، مولانا فضل الرحمان نے 10، 12 دن کا دھرنا دیا، مولانا فضل الرحمان کا دھرنا پرامن تھا، عمران خان اس ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، یہ حکومت آوازیں بند کرے گی تو پتا نہیں کیا کیا ہوگا۔
فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود نے وزیراعظم کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہم پر غداری کا مقدمہ بنانے والے خود کیا کرتے رہے؟؟ہم منتظر ہے حکومت کب جرات کرے گی اور مولانا پر مقدمہ بنائے گی، ،،کہا ہم اس اسمبلی اور حکومت کو نہیں مانتے
جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے کہا ہے کہ فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، گرفتا کرنا چاہیے، عمران خان ایک مرتبہ فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا تجربہ کر کے تو دیکھیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: