حکومت سانحہ ماڈل ٹاﺅن کےورثاسےکھلواڑکررہی ہے،لاہورہائیکورٹ

0

لاہورہائیکورٹ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،درخواستگزاروں کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ نئی جے آئی ٹی کی تشکیل غیرقانونی ہےاورحکومت کی جانب سےاس کی تشکیل کے حوالے سےسمری بھی عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ ماڈل ٹاوَن کے مجرموں کا فیصلہ تو بعد میں ہو گا، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مقتولین کے ورثاسے حکومت کھلواڑ کررہی ہے،لگتا ہے حکومت اس کیس کی کارروائی میں سنجیدہ ہی نہیں ،عدالت نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کاپہلا کیس ہے جس میں ملزمان فیصلہ چاہتے ہیں لیکن حکومت کو دلچسپی نہیں ۔
عدالت نےنئی جےآئی ٹی کو کام سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام متعلقہ افسران سمیت طلب کر لیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام جے آئی ٹی رپورٹس اور متعلقہ دستاویزات بھی طلب کر لیں،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو 10 فروری کو طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: