حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق زیادہ تر خبریں جعلی،ٹرمپ

امریکی صدر نے شام اورحکومتی شٹ ڈاؤن سےمتعلق زیادہ ترخبریں جعلی قرار دے دیں۔ سوشل میڈٰیا پر ٹوئٹ میں کہا کہ شام میں تین ماہ کے لئے گئے تھے۔ سات سال گزر گئے۔ ہم اب واپس گھر آرہے ہیں۔ داعش کو بڑی حد تک شکست دے دی۔ داعش کی باقیات سے ترکی سمیت مقامی ممالک خود نمٹ سکتے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق شٹ ڈاؤن کے ذمہ دار ڈیموکریٹس ہیں۔ میڈیا کے مطابق امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کرسمس کے بعد تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ وائٹ ہاؤس حکام نے آخری لمحات میں بھی شٹ ڈاؤن روکنے کی بہت کوشش کی اور ری پبلکن و ڈیموکریٹس کے اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں اختلافات دور کرنے پر بات چیت کی گئی تاہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔ اس کے بعد ایوان نمائندگان کانگریس کا اجلاس کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوگیا جس کے دو گھنٹے بعد ہی شٹ ڈاؤن شروع ہوگیا اور یہ امریکا میں رواں سال کا تیسرا حکومتی شٹ ڈاؤن ہے۔
شٹ ڈاؤن کے باعث تمام امریکی وفاقی ایجنسیوں کو ایک چوتھائی فنڈز کی فراہمی رک گئی، کرسمس پر 8 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا امکان ہے جو تنخواہوں سے محروم رہیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.