حمزہ عباسی اورنیمل خاورکی شادی کےسوشل میڈیاپرچرچے

سوشل میڈیا پر تیزی سےحمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کے دعوت نامہ کی تصویریں گردش کر رہی ہیں۔وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق حمزہ عباسی اور نیمل خاور کےنکاح کی تقریب 25اگست کومنعقد کی جائے گی جبکہ ولیمہ 26اگست کو ہوگا،،،
خبر سامنے آتے ہی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو ہر جانب سے مبارکباد کے پیغامات دئیے جانے لگے ہیں۔،،، لیکن دونوں ادکاروں نے شادی کی کوئی تصدیق نہیں کی اور مکمل طورپر چپ سادھ رکھی ہےحمزہ عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سے دونوں کی ساتھ لی گئیں تصویریں بھی مقبول ہو رہی ہیں۔نیمل خاور اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک پینٹر اور آرٹسٹ بھی ہیں۔ رواں سال اپریل میں انہوں نے اپنی پینٹنگزکی نمائش کی ایک تقریب بھی منعقد کی تھی جس میں حمزہ علی عباسی نے بھی خصوصی شرکت کی دوسری جانب حمزہ عباسی بھی آرٹ کے دلدادہ ہیں۔ وہ اپنے سوشل میڈیا پر اکثر اپنی خطاطی کرتے ہوئے تصاویر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔انور مقصود کے تھیٹر شو’ناچ نہ جانے’ میں بھی دونوں ساتھ ساتھ دکھائی دئیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.