حمزہ شہباز 3 فروری کو لندن جائیں گے، 12 فروری کو واپسی

حمزہ شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کی تیاریاں ، روانگی اور واپسی کے شیڈول سے متعلق تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کر دیا۔ حمزہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز 10 روز کے دورے پر 3 فروری کو بیرون ملک جائیں گے اور 12 فروری کو ان کی وطن واپسی ہوگی۔عدالت نے حمزہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ اس سلسلے میں عدالت نے پہلے ہی آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سے وضاحت بھی طلب کر رکھی ہے۔یاد رہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان نے حمزہ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئےانہیں 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.