حمزہ شہباز کا ڈالر کی قیمت بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تبدیلی حکومت ہر روز قوم کی چیخیں نکلوارہی ہے۔ ڈالر بھی نیازی صاحب کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا۔ روپے کی بے قدری کا یہی عالم رہا تو بزنس تو دور ریڑھی لگانا بھی مشکل ہو جائے گا ۔ نیازی صاحب نے خود ’آئی ایم ایف‘ سے ہاتھ ملالیا اورخود کشی قوم کے لئے چھوڑ دی۔
انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اب ہم آپ کا عوام پہ ظلم برداشت نہیں کر سکتے ، اب آپ کو جانا ہو گا۔ ۔عوام کے ساتھ ہیں ملک وقوم کی تباہی پر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے، عمران نیازی نے عوام کی چیخیں نکلوانے کا وعدہ پورا کیا ۔ ہر روز غریبوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نیازی صاحب معیشت میں بھی ’بی آر ٹی‘ ماڈل فالو کررہے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.