حفیظ شیخ کا احتجاج کام کرگیا

وزیراعظم عمران خان نےایک روزقبل مشیرخزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کرتےہوئےان سےریونیوڈویژن کاقلمدان واپس لےکروفاقی وزیر حماد اظہر کو سونپ دیا تھا ۔ اختیارات میں کمی پر حفیظ شیخ نے احتجاج کیا تھا جو کہ کارگر ثابت ہوا۔
وزیراعظم نے ایک روز بعد ہی حماد اظہر سے وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن مقرر کر دیا جبکہ ریونیو ڈویژن کا قلمدان دوبارہ حفیظ شیخ کے حوالے کردیا گیا ۔
سابق وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کےمستعفی ہونےکےبعدوزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کیا تھا،تب سےوزارت خزانہ اورریونیوڈویژن کےتمام معاملات عبدالحفیظ شیخ ہی دیکھ رہے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.