حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کا 1289 ویں عرس کی تقریبات کاآغاز

سندھ کے وزراء سعیدغنی اور ناصرشاہ نے مشہور صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر چادر پوشی کرکے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا،،، حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے بارہ سو نواسی ویں عرس کی تقریبات 24اگست تک جاری رہیں گی۔عرس کےموقع پر زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مزار کے اندر اور اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئےگئے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کے ساتھ ساتھ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات ہے اس کے علاوہ شہریوں کیلئے متبادل ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔زائرین کے لیے ڈولمن مال کلفٹن، بن قاسم پارک اور بیچ ویو پارک کو پارکنگ کے لیے مختص کیاگیاہےجبکہ پارکنگ مقامات سےمزارتک پہنچنے کیلئے لوگوں کو بس سروس فراہم کی گئی ہے۔حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کےعرس کے موقع پرجہاں ایک طرف زائرین کیلئے لنگرکا اہتمام کیا گیا ہےتو دوسری جانب مزارکے اندرونی حصےمیں ثناء خوانی،فاتحہ خوانی اورقصیدہ پڑھنےکاسلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر شہربھر میں مقامی تعطیل ہے جس کا اعلان گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر نے کیا تھا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.