حسینہ واجد نے بھارتی شہریت قانون کوغیر ضروری قراردے دیا

ایک خلیجی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بنگلادیشی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کا نیا شہریت کا قانون غیر ضروری ہے ، سمجھ میں نہیں آیا کہ بھارتی حکومت نے ایسا کیوں کیا، اس قانون سے بھارت میں رہنے والے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔
انٹرویو کے دوران نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزن ایکٹ کے حوالے سے حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ این آر سی بھارت کا اندورنی معاملہ ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ این آر سی سے بنگلہ دیش کے لوگ متاثر نہیں ہوں گے۔
بھارت میں متنازع قانون کی منظوری کےبعد بنگلادیش نےحالیہ دنوں میں احتجاجاً بھارت کےاعلیٰ سطح کےدورےبھی منسوخ کیے ہیں۔ بھارت سےبڑے پیمانے پر مسلمانوں کی بنگلادیش کی جانب نقل مکانی کے خدشے کے پیش نظر سرحد پر سیکیورٹی بھی سخت کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: