حج پالیسی2019ء کا اعلان اگلے ماہ ہوگا

وزارت مذہبی امورکی جانب سے حج پا لیسی 2019 کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس کا اعلان آئندہ ماہ متوقع ہے جبکہ حج اخراجات میں 50ہزارسےایک لاکھ روپےکےدرمیان اضافےکاامکان ہے۔ پی آئی اے نےحج کرائے میں دس ہزار روپےکااضافہ کردیا
کرایوں میں اضافے کے بعد پشاور،اسلام آباد،لاہور،سیالکوٹ،فیصل آباد،ملتان اور رحیم یارخان کیلئےحج کرایہ ایک لاکھ پانچ ہزارچھ سوچوہترروپے جبکہ کراچی،کو ئٹہ اورسکھر کیلئےکرایہ پچانوے ہزارچارسو اڑتالیس روپے ہوگا۔ قومی ائیر لائن کےکرایہ میں اضافے کی وجہ روپےکی قدرمیں کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا جارہاہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.