حب حادثہ:جاں بحق24 افراد کی اجتماعی نمازجنازہ ادا

بلوچستان کے علاقے حب کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 24افرادکی اجتماعی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہےجبکہ تین جاں بحق افراد کی میتیں گزشتہ روز ورثا کےحوالے کردی گئی تھیں۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثہ کیلئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے،،،جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔گزشتہ روز مسافر کوچ بیلہ کراس کے مقام پر کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی تھی ۔جس کے نیتجے میں 27افراد اس حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ جھلسنے کے باعث لاشیں اس بری طرح مسخ ہوگئی تھیں کہ ان کےپیارے بھی شناخت نہ کرسکے
Back

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.