جے یو آئی کا پلان سی،حکومت مخالف مظاہرے جاری

0

اسلام آباد میں اپوزیشن نے احتجاجی جلسہ کیا جس میں جے یو آئی، اے این پی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکن شریک ہوئے، شرکا نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔
متحدہ اپوزیشن کی اپیل پر لاہور میں بھی مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاج کیا گیا۔ مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کارکن پارٹی پرچم اٹھائے شریک ہوئے۔ شرکا نے اپنے ہاتھوں میں سبزیاں بھی اٹھا رکھی تھیں۔
چمن میں بھی پلان سی پر عمل کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، اے این پی اور ن لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔ دیگر شہروں میں بھی اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: